0
Tuesday 24 May 2011 22:07

ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سانحہ مہران کی تحقیقات کرائی جائے، نواز شریف

ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سانحہ مہران کی تحقیقات کرائی جائے، نواز شریف
مانسہرہ:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور دہشتگردوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ مانسہرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ایبٹ آباد کے بعد پی این ایس مہران کے واقعے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ جوانوں کی قیمتی جانیں کس کی لاپرواہی کے باعث گئیں، مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور دہشت گرد دونوں کا سامنا ہے، دنیا میں امیج خراب ہو رہا ہے، مگر حکومت سو رہی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد ہماری آنکھیں کھل جانی چاہئیں، کب تک ہم دوسروں کے غلام بن کر رہیں گے، کب تک خیرات اور بھیک مانگتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خودمختاری کا مذاق اڑا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا ہے کہ کراچی واقعے میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں، عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ایبٹ آباد اور کراچی جیسے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ملک کی بنیادوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ملکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعے پر حکمرانوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 74281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش