0
Tuesday 7 Aug 2018 20:31

ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدہ جاری رہے گا، روس

بین الاقوامی برادری کے تعاون میں اضافہ ہو گا
ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدہ جاری رہے گا، روس
اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج بروز منگل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی نئی پابندیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ماسکو دوسرے ممالک کی مدد کے ساتھ ایسا راستہ تلاش کر لے گا جس کے ذریعے ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو جاری رکھا جا سکے۔ روس چاہتا ہے کہ تہران کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جائے۔
 
انٹرفکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی نئی پابندیوں کے بارے میں اپنا رسمی بیانیہ جاری کر دیا ہے۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کو ایران کے خلاف پابندیوں کے اعادہ کے ارادے سے مایوسی ہوئی ہے، امریکہ اس طریقے سے ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ روس نے ہر قسم کی یکطرفہ پابندی جو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر ہو کی شدید انداز میں مذمت کی ہے۔
 
ماسکو کے بیانیہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے پہلے پیکج کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے پرزور انداز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ کو اس بات کی اجازت نہ دی جائے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو ایران کے ساتھ اپنی دشمنی کی نذر کر دے۔ روس نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ جہاں تک ہو سکا ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ ایران کے بین الاقوامی جوہری معاہدے (برجام) کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ اس معاہدے کو دستخط کرنے والے ممالک ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش