0
Wednesday 8 Aug 2018 07:31

متحدہ مجلس عمل کیجانب سے فضل الرحمٰن کا بیٹا ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد

متحدہ مجلس عمل کیجانب سے فضل الرحمٰن کا بیٹا ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ایم ایم اے قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا گیا۔ مولانا اویس نورانی نے میڈیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ہر امیدوار کے مقابلے میں اپوزیشن کا امیدوار لایا جائے گا، حزب اختلاف کی طرف سے وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ، اسپیکر کا امیدوار پی پی اور ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار ایم ایم اے سے ہوگا۔ حزب اختلاف کی تینوں بڑی جماعتوں کی طرف سے نام سامنے آ چکے ہیں، نون لیگ نے وزیراعظم کے لئے شہبازشریف، پیپلز پارٹی نے اسپیکر کے لئے خورشید شاہ اور ایم ایم اے نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے مولانا اسعد محمود کے نام پیش کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش