0
Wednesday 8 Aug 2018 23:36

کراچی پولیس میں پراسرار تبادلوں نے افسران میں کھلبلی مچا دی

کراچی پولیس میں پراسرار تبادلوں نے افسران میں کھلبلی مچا دی
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس میں ہونے والے پراسرار تبادلوں نے محکمے کے افسران میں کھلبلی مچا دی ہے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر، ایس ایچ او گلستان جوہر کے بعد ایس ایس پی ایسٹ کے تبادلے کو ایک اہم شخصیت کی ناراضی کا ردعمل بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بعد ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایس نعمان صدیقی کو فوری طور پر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ کی اہم شخصیت کی شکایت پر گذشتہ روز ایس ایچ او گلستان جوہر خالد عباسی کو ہٹایا دیا گیا تھا۔ اس پر بھی اس اہم شخصیات کا غصہ کم نہ ہوا، تو آئی جی سندھ پولیس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو ہٹا دیا۔ اس اہم شخصیت کی ناراضی ختم نہ ہونے پر آئی جی سندھ پولیس کو ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کی قربانی بھی دینی پڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 743384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش