0
Friday 10 Aug 2018 23:56

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، سلیم عباس صدیقی، حسن عباس اور دیگر نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے دہشتگردی اور کے پی کے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دوبارہ ملک کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، 14 اگست سے پہلے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ سکیورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے کہا کہ عالمی طاقتیں امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کے اندر سیاسی، اقتصادی اور امن و امان کے بحران کو پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، مسلسل ٹارگٹ کلنگ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، معصوم لوگوں کا بے رحمانہ قتل عام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پختونخواہ کی پولیس پر سوالیہ نشان ہے، ایم ایم اے دور کے بھرتی شدہ متعصب عناصر کی نشاندہی اور ان کی انکوائری کی جائے، آئی جی کے پی کے سپریم کورٹ کے روبرو ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ میں پولیس میں موجود دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے ملوث ہونے کا اعترف کر چکے ہیں، اداروں میں موجود یہ کالی بھیڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں، یہ صرف معصوم لوگوں کے قاتل نہیں بلکہ وطن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش