0
Sunday 12 Aug 2018 11:58

ڈی آئی خان، ایف سی کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم؛ 6 اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، ایف سی کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم؛ 6 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور مسافر بس کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 5 اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سکیورٹی اہلکار اور بس میں سوار  مسافر دونوں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش