0
Tuesday 14 Aug 2018 18:47

شاہ محمود قریشی وزارت اعلٰی کے اُمیدوار، جنوبی پنجاب کے نومنتخب اراکین سے رابطہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی

شاہ محمود قریشی وزارت اعلٰی کے اُمیدوار، جنوبی پنجاب کے نومنتخب اراکین سے رابطہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی جانب سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے اعلان پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی متحرک ہوگئے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے متحرک و کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سوچ کے تحت تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹ کے گذشتہ روز 15ویں اجلاس کے حوالے سے الیکشن میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی بجائے متحرک و کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی گئی ہے، جس کے مطابق جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی کی بجائے مخدوم شاہ محمود قریشی کو نومنتخب ارکان اسمبلی سے رابطہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لاہور میں علیم خان کی بجائے شفقت محمود کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

فیصل آباد ریجن میں رائے حسن نواز کی جگہ چوہدری محمد سرور اور اپر پنجاب میں عامر کیانی کو بہتر کارکردگی پر رابطے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت کے اس اقدام سے واضح ہے کہ آئندہ حکومت سازی میں انہی ارکان و پارٹی صدر کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی، جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ جبکہ اسحاق خان خاکوانی اپنی دونوں سیٹیں ہار چکے ہیں، اسی طرح علیم خان بھی الیکشن میں کوئی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف ملتان کے حلقہ پی پی 217 سے کامیاب ہونیوالے سلیمان نعیم کے خلاف ڈبل شناختی کارڈ امپورٹڈ گاڑی اور اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرنے پر رٹ پٹیشن اس کے اپنے حلقہ کے ایک رہائشی کی جانب سے دائر کردی گئی ہے۔ آئینی ماہرین کے مطابق سلیمان نعیم بھی وحید آرائیں کی طرح نااہل ہو سکتے ہیں، جبکہ عمران خان تاحال پنجاب کے وزیراعلٰی کے نام کو صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں، اس کروٹ لیتی نئی صورتحال میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے پنجاب کے وزیراعلٰی بننے میں نہ صرف بہت سی رکاوٹیں ہٹ گئی ہیں، اس تناظر میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے مستقبل میں وزیراعلٰی پنجاب بننے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
خبر کا کوڈ : 744576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش