0
Wednesday 15 Aug 2018 08:35

میرے خاکی کندھوں پر چار ستارے لگا دیں تو کتاب لکھنے میں جنرل درانی کو بھی مات دے دونگا، نجم سیٹھی

میرے خاکی کندھوں پر چار ستارے لگا دیں تو کتاب لکھنے میں جنرل درانی کو بھی مات دے دونگا، نجم سیٹھی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے فوج کی اجازت کے بغیر بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کتاب لکھی تو پاکستان میں اس بات پر خوب ہنگامہ ہوا اور پاک فوج نے بھی اس اقدام پر سخت ایکشن لیا، تاہم یہ معاملہ ایک دم منظر عام سے غائب ہو گیا۔ اس حوالے سے اب نجم سیٹھی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے نجم سیٹھی سے کہا کہ "سیٹھی صاحب تسی وی اک کتاب لکھ دیو"۔ اس پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ "ریحام خان تے کتاب لکھ کر لندن چلی گئی سی، اگر میں کتاب لکھ دیتی تے مینوں غائب کر دین گے"۔ ایک اور صارف نے کہا کہ "اگر جنرل درانی کتاب لکھ سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں"، اس پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ "میرے خاکی کندھوں پر چار ستارے لگا دیں تو میں ایسی کتاب لکھوں گا کہ جنرل درانی کو بھی مات دے دوں گا"۔
خبر کا کوڈ : 744679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش