0
Friday 17 Aug 2018 10:45

بی این پی (عوامی) کا پارٹی مینڈیٹ چرانے کیخلاف 27 اگست کو احتجاج کرینگے، اسرار اللہ زہری

بی این پی (عوامی) کا پارٹی مینڈیٹ چرانے کیخلاف 27 اگست کو احتجاج کرینگے، اسرار اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ وسابق سینیٹر میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اس کے خلاف 27 اگست کو صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج اور 9 ستمبر کو ڈویژنل سطح پر سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے 5 رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کو مطمئن نہ کرنے کے بعد ان کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کے حوالے سے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ایک ترقی اور جمہوریت پسند قوم پرست جماعت ہے، جس کا محور بلوچستان اور یہاں پر بسنے والے اقوام کی معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی اقدار کی بحالی، احساس محرومی، استحصال، قومی نا برابری، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

پاکستان میں خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ ملک میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی تشکیل دے کر قومی منصوبے تشکیل دیئے جائے، تاکہ تعلیم، صحت، زراعت کی بہتر پالیسیاں، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے لئے ڈیمز بنائے جائے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلائی جائے۔ 25 جولائی 2018ء کو ہونیوالے انتخابات جدید ٹیکنالوجی کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرائے تھے، جدید سسٹم آر ٹی ایس کو منصفانہ الیکشن کا نام دیا گیا، لیکن ملک بھرمیں نتائج کے حوالے سے اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سسٹم الیکشن کے دن ہی فیل ہوا، جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے اور ملک کی معیشت کیساتھ ساتھ الیکشن کے نظام کو درہم برہم کیا۔
خبر کا کوڈ : 745030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش