0
Saturday 18 Aug 2018 07:51

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، روشن خورشید

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، روشن خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر امور کشمیر روشن خورشید بروچہ 2روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچ گئیں، چیف سیکرٹری میاں وحید الدین سے ملیں، سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل ادریس عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، سلائیڈز کے ذریعے بھارتی مظالم کی عملی تصاویر سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پیلٹ متاثرین کے حوالہ سے خصوصی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی، بریفنگ کے اختتام پر انہیں چیف سیکرٹری نے یادگاری شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور ہندوستان ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرے، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش