اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں چک شاہ محمد کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔