0
Saturday 18 Aug 2018 18:18

پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا

پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزارت عظمٰی کا حلف اٹھانے کے بعد پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لئے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لئے عارف علوی کے نام کی منظور دی ہے۔ دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئٹ کیا کہ "پاکستان کے نئے صدر مملکت انشاءاللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے ہمارے ڈاکٹر صاحب بلامقابلہ صدر منتخب ہو جائیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ نئے مملکت صدر کے لئے 4 ستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔ اس ضمن میں کہا جا رہا ہے حکمراں جماعت کی جانب سے آج ہی نئی کابینہ کے اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں صدارتی انتخابات 4 سمتبر کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 27 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات کی اکروٹنی 29 اگست کو ہو گی۔ صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی عمل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ 4 ستمبر کو پولنگ صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ امیدوار 30 اگست دن 12 بجے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست دن 1 بجے جاری کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 745235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش