0
Tuesday 21 Aug 2018 11:41

عمران خان ہمارے 6 نکات پر عملدرآمد نہیں کرواسکتے تو یہ ہٹ وکٹ ہوگی، سردار اختر مینگل

عمران خان ہمارے 6 نکات پر عملدرآمد نہیں کرواسکتے تو یہ ہٹ وکٹ ہوگی، سردار اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اگر بلوچستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو اپنے بے بسی کا اظہار کریں۔ عمران خان اگر ہماری 6 نکات پر عمل درآمد نہیں کرواتے تو یہ ہٹ وکٹ ہوگی۔ ہمیں ہمارے وسائل کا اختیار دیا جائے، ہم خیرات نہیں مانگتے۔ بلوچستان کے عوام اقتدار کے نہیں بلکہ اختیارات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جمہوریت کو اپائج کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ آج ہم جمہوریت کو اٹھا کر آمریت کی گود میں ڈال رہے ہیں۔ حق کی بات کرنے پر سب کو غدار کہا جاتا ہے۔ اس بار کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ جہاں سے میں منتخب ہوا ہو، اس حلقے کو سب سے پہلے کھولا جائے اور چیک کریں کہ کئی میں بھی دھاندلی کے ذریعے ایوان میں پہنچا تو نہیں۔؟ میری کابینہ سے گزارش ہے کہ ایک کمیشن بنایا جائے اور جن حلقوں پر اعتراضات ہے، انہیں کھولا جائے۔ ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے، ہم نے اس کے بدولت موجودہ حکومت سے تعاون کرنے کے لئے چھ نکات پیش کئے۔ مسخ شدہ لاشوں پر احتجاج کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ بلوچستان میں اجتماعی قبریں برآمد ہو رہی ہے۔ جس ترقی سے میری شناخت خطرے پڑے، وہ قبول نہیں۔ الیکشن 2018 ء پر تحفظات ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ ووٹ کی دھاندلی پر اتنا شور ہے، لیکن لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی احتجاج اور شور کیوں نہ کریں۔؟ سب کو مل کر قومی ایجنڈا طے کرنا ہوگا، گوادر میں سی پیک کا بڑا چرچہ ہے، وہی گوادر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔
خبر کا کوڈ : 745713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش