0
Tuesday 28 Aug 2018 11:21

پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا ہے، سینیٹر سراج الحق

پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا ہے، سینیٹر سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا، صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام دینے سے پہلے پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی، اس لئے اپوزیشن بھی صدارتی امیدوار کیلئے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی ہیں۔ صدارتی انتخاب کیلئے اب اپوزیشن کی جانب سے دو امیدوار حکومتی امیدوار کا مقابلہ کریں گے۔ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری سے اعتزاز احسن کو ہٹا کر اپنی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا، جس پر انہیں صاف جواب دیدیا گیا کہ پیپلز پارٹی آپ کی حمایت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق 30 اگست کو حتمی فہرست جاری ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 746650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش