0
Wednesday 29 Aug 2018 16:19

عمران حکومت کا وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزراء کی شمولیت کا فیصلہ

عمران حکومت کا وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزراء کی شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 16 وزراء اور 5 مشیران پر مشتمل کابینہ کی منظوردی تھی، جس کے تحت 20 اگست کو کابینہ میں شامل وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، تاہم حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جلد ہی 10 وزراء کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کے حوالے سے حتمی فیصلے نہیں کئے گئے، اس حوالے سے صدارتی الیکشن تک وزراء کے نام فائنل کر لئے جائیں گے، نئے وزراء 4 ستمبر کے بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل موجودہ وزراء میں سے 10 کا تعلق تحریک انصاف، جبکہ 6 کا دیگر اتحادی جماعتوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 746923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش