0
Wednesday 29 Aug 2018 20:02

آپ یہ سیٹ چھوڑو، میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا، جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو چیلنج کردیا

آپ یہ سیٹ چھوڑو، میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا، جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو چیلنج کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو کھلا چیلنج کردیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے عمران خان کو ووٹ دیا، عامر لیاقت اپنی نشست چھوڑیں، میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا، پھر دیکھتے ہیں کہ کون جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو نہیں عمران خان کو ووٹ ملا ہے، ابھی تبدیلی کا سیٹ اپ آیا ہے اور انہوں نے ابھی سے ایسی حرکتیں شروع کردی ہیں۔ واضح ہے کر عامر لیاقت نے گزشتہ روز عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سے ووٹ عمران خان کو نہیں بلکہ انہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار بلانے کے باوجود وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری کے لئے نہیں آئے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر پیٹرول سے نہیں عشق کی اڑان سے اڑتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 746956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش