0
Wednesday 29 Aug 2018 20:06

عامر لیاقت کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

عامر لیاقت کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے حکم پر انہوں نے پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی عادت ہے کہ وہ بہت فاسٹ باﺅلنگ کرتے ہیں، انہیں چند مشاورتی میٹنگز میں نہ بلائے جانے پر تحفظات تھے جنہیں دور کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت سے یقین دہانی لے لی گئی ہے اور وہ پارٹی ڈسپلن پر عملدرآمد کریں گے، ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی کا اثاثہ ہیں اور صدارتی الیکشن میں آپ دیکھیں گے کہ وہ کس جانب کھڑے ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 746957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش