0
Saturday 1 Sep 2018 23:57

کراچی کے 24 سے زائد پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ

کراچی کے 24 سے زائد پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔ کراچی کے ایک درجن سے زائد تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تقرری کے احکامات جلد جاری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے 24 سے زائد پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے افسران کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ پولیس افسران کو الیکشن سے پہلے کے تھانوں میں واپس لایا جا رہا ہے۔ بن قاسم، آرٹلری میدان، پریڈی اور گذری ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے امکان ہے۔ جیکسن، ماری پور، سرجانی ٹاؤن اور منگھوپیر میں نئی تقرریوں کی جائیں گی۔ پاک کالونی، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ اور سکھن میں بھی نئے ایس ایچ اوز تعینات ہونگے۔ شہر کے بیشتر تھانیداروں کو ایک سے دوسرے تھانے بھیجا گیا ہے۔ سلمان وحید، لیاقت حیات، وقار تنولی، نصیر تنولی کے تبادلے اور تقریریاں کی جائیں گی۔ انعام جونیجو، آغا معشوق، اسلم خان، مختار پھنور اور اکبر محسود کی بھی تقرری ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 747508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش