0
Tuesday 4 Sep 2018 11:29

سینیٹ الیکشن میں بی این پی کیساتھ اتحادی ہیں، اصغر خان اچکزئی

سینیٹ الیکشن میں بی این پی کیساتھ اتحادی ہیں، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی اتحادی ہونگی، ہم بی اے پی کو مایوس نہیں کریں گے۔ 12 ستمبر کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں حمایت کے حوالے سے حتمی اعلان پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات ارباب ہاؤس کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات میر ضیا اللہ لانگو اور اے این پی کے رہنماء نوابزادہ عمر فاروق کاسی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ 12 ستمبر کو بلوچستان میں سینیٹ کی ایک نشست پر انتخابات کے حوالے سے میر سرفراز بگٹی تشریف لائے اور ہماری حمایت مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعتیں صوبے میں اتحادی ہیں، اس حوالے سے ہمارے درمیان پہلے بھی بات چیت ہوئی ہے، ایک دو روز میں ہمارے پارلیمانی رہنماء اور وزیراعلٰی میر جام کمال کی موجودگی میں نشست ہوگی، جس میں مختلف امور پر مشاورت ہوگی اور حمایت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اے این پی ہماری جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہے۔ امید ہے کہ اے این پی سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں ہمارا ساتھ دے گی۔ صوبائی اسمبلی میں بی اے پی کی اکثریت ہے۔ امید ہے کہ سینیٹ کی نشست بی اے پی جیتے گی، اگلے دو دن میں ایک بار پھر مذاکرات ہونگے، امید ہے کہ مثبت نتیجہ نکلے گا۔ اے این پی ہماری شریف اتحادی ہے، ہم انکے ساتھ خوش ہیں۔ اے این پی نے کبھی لین دین کی سیاست نہیں کی، جس کے باعث انہوں نے سینیٹ میں امیدوار کے کاغذات بھی داخل نہیں کئے۔ بلوچستان کی ایک کہانی ہے، جس کی آواز ماضی میں منتخب ہونے والوں نے اپنے مفاد کے لئےنہیں اٹھائی، اگر کامیاب ہوئے تو مرکز میں صوبے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہماری اتحادی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو دستبردار کرائے گے۔
خبر کا کوڈ : 747953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش