0
Tuesday 11 Sep 2018 15:58

محرم الحرام میں امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا، ظہور بابر آفریدی

محرم الحرام میں امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا، ظہور بابر آفریدی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہو گا، امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ظہور بابرآفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا، امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کی جائے، سابقہ معاہدات پر ہر صورت عمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں امن کمیٹیوں کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی صدر حسن افضل، ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ سمیت تمام ڈی ایس پیز کے علاوہ امن کمیٹی کے اراکین راجہ اختر علی، چوہدری جمیل احمد، چوہدری ریاض محمد ایڈووکیٹ، حاجی اللہ بخش سپل، قاری خلیل احمد سراج، ڈاکٹر عبداللہ ظفری، قاری عرفان احمد، ریحان ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امن کمیٹی کے اراکین نے پولیس کو قیام امن کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین پولیس اور انتظامیہ سے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ بعد ازاں پولیس لائن میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ محکمہ پولیس شجرکاری مہم کے دوران مختلف تھانہ جات اور گھروں میں پانچ ہزار پودے صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں لگائے گی۔
خبر کا کوڈ : 749407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش