0
Friday 27 May 2011 21:51

کراچی، مہران بیس حملہ، کورنگی سے چار مبینہ ملزم گرفتار، ملزمان تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

کراچی، مہران بیس حملہ، کورنگی سے چار مبینہ ملزم گرفتار، ملزمان تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی:اسلام ٹائمز۔کراچی میں حساس اداروں نے پی این ایس مہران بیس دہشت گردی میں مبینہ ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کی پی این ایس مہران بیس میں 22 اپریل کی شب شروع ہو کر 16 گھنٹے تک جاری رہنے والے دہشت گرد حملوں میں 10 اہلکار شہید ہوئے اور ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ پانچ روز گزرنے کے بعد حساس اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں چھاپہ مار کر مہران بیس دہشت گردی میں مبینہ ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس مہران حملہ کیس میں کراچی میں یہ پہلی مرتبہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 74955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش