0
Thursday 13 Sep 2018 19:34

محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ سے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے، سنی تحریک لاہور

محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ سے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے، سنی تحریک لاہور
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ سے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے، قیام امن اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم کرنے کیلئے علماء و خطباء حضرات اپنی تقریروں میں اخوت رواداری اور درگزر کا درس دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو چاہئے کہ موٹرسائیکل رکشوں پر لگی ڈیک سپیکر میں اشتعال انگیز تقاریر فوری بند کروائیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو جہاں پر بھی ضرورت ہو، سنی تحریک کے رضاکار قیام امن کیلئے پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگز فرقہ پرستی پر مبنی مواد اور لٹریچر کی روک تھام کیلئے سختی سے قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے، تمام مذہبی جماعتیں اور خطباء حضرات اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک دشمن قوتوں کو پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشتگردی کا ہرگز موقعہ نہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 749874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش