0
Thursday 13 Sep 2018 21:12

پاراچنار، جمعیت علمائے اسلام ضلع کرم کے رہنماؤں کا فاٹا انضمام کیخلاف احتجاج

پاراچنار، جمعیت علمائے اسلام ضلع کرم کے رہنماؤں کا فاٹا انضمام کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کی آڑ میں قبائل کے حقوق کو صلب کرلیا گیا ہے، حکومت قبائلی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے اور ٹیکس کے استثنٰی سمیت قبائلی عوام کو اپنے حقوق دیئے جائیں۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ضلع کرم کے امیر مولانا اخونزادہ عصمت اللہ، آل فاٹا کے صدر قاری افسر خان سیکرٹری جنرل ضلع کرم مولانا عبد الحمید، مولانا عبد الجبار، حاجی اسلم جان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے اور ہم کسی صورت قبائل کے حقوق کو صلب نہیں ہونے دینگے اور قبائل کے جائز حقوق حاصل کرکے دم لیں گے۔ رہنماؤں نے الیکشن سے قبل کرائی گئی مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے، ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کی گئی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہم اس وجہ سے فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں کہ انضمام کے باعث قبائلی عوام مختلف مسائل کا شکار ہوگئے۔ جو لوگ فاٹا انضمام کا جشن منا رہے تھے ہم ان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ قبائل کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پسماندہ قبائلی علاقوں کے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو ٹیکس فری قرار دیا جائے اور پسماندہ قبائلی علاقوں کے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں مختص کوٹے بحال رکھے جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 749912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش