0
Friday 14 Sep 2018 19:00

اگر آج اسلام زندہ ہے تو یہ امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کا ثمر ہے، مولانا محمد علی نقوی

اگر آج اسلام زندہ ہے تو یہ امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کا ثمر ہے، مولانا محمد علی نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع سینٹرل کی جانب سے منعقدہ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل میں عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہلبیت ؑ مولانا محمد علی نقوی نے کہا کہ کربلا میں امام حسینؑ نے رواداری، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیا، امام حسینؑ نے کربلا میں قیام کسی جاہ و حشم یا اقتدار کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بقاء کے لئے تھا، اگر آج اسلام زندہ ہے تو یہ امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کا ثمر ہے، دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا، مجالس امام حسینؑ اتحاد بین المسلمین کا بہترین ذریعہ ہے جنہوں نے ظالم اور مظلوم کے فرق کو واضح کیا، آج دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام سیرت شبیریؑ سے دوری کا نتیجہ ہے، اصلاح امت اور معاشرے کی درستگی کیلئے تعلیمات اسلامی کو سمجھنا اور اس پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی کی اور اسلام کے اچھے اصولوں سے انہیں آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 750013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش