0
Tuesday 18 Sep 2018 19:20

جرأت، خودداری، حق گوئی حضرت امام حسینؑ کا پیغام ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور

جرأت، خودداری، حق گوئی حضرت امام حسینؑ کا پیغام ہے، گورنر پنجاب چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی قیادت حسن کاظمی نے کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جرأت، خودداری، حق گوئی ہی حضرت امام حسینؑ کا پیغام ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اتحاد ہی مسلمانوں کی ترقی کی پہلی منزل ہے، تمام مکاتب فکر کو بھائی چارے، برداشت اور مساوات کو فروغ دینا ہوگا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ اہلبیتؑ کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے درخشاں مثال ہے، حضرت امام حسینؑ کا جہاد ظلم، ناانصافی کیخلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام لازم ہے، جب ہم ایک دوسرے کے مقدسات اور ان کے نظریات کا احترام کریں گے تو معاشرہ خود بخود امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی ملک میں مذہبی رواداری کا فروغ دے گی، قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے علماء کا کردار اہم ہے، علماء منبروں سے ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین کی بجائے امن اور پیار کے کلچر کو فروغ دیں، بھائی چارے کی بات کریں اور جیو اور جینے دو کا اصول اپنائیں۔ قبل ازیں گورنر سے امریکی قونصل جنرل اور برطانیہ وزیر داخلہ نے بھی ملاقاتیں کی۔ دونوں رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتوں میں پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 750816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش