0
Wednesday 19 Sep 2018 20:46

گلگت، نواز شریف کی سزا معطل ہونے پر لیگی رکن اسمبلی کی سرعام ہوائی فائرنگ

گلگت، نواز شریف کی سزا معطل ہونے پر لیگی رکن اسمبلی کی سرعام ہوائی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے شریف فیملی کی سزا معطل ہونے کے بعد لیگی رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت گلگت بلتستان برکت جمیل آپے سے باہر ہو گیا، ہاتھ میں دو دو پستول تھامے سرعام ہوائی فائرنگ شروع کردی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے قانون کی سرعام دھجیاں اڑانے پر سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید نشانہ بنایا جارہا ہے، عوام کی جانب سے تنقید کے بعد برکت جمیل نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ہٹا دی، دوسری جانب گلگت بلتستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے سرعام قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، اس وقت گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے تناظر میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کی ہوائی فائرنگ یا اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہے اس کے باؤجود ایک رکن اسمبلی کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی قانون کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام انتخابات میں استور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایس پی استور الیاس حسین نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 751091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش