0
Saturday 22 Sep 2018 16:24

ڈی آئی خان، محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈی آئی خان، محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ عشرہ محرم کے دوران مختلف امام بارگاہوں و مساجد میں 144 مجالس منعقد ہوئیں، 22 سیج کے جلوس، 8 بیڑہ، 2 گھڑی گھڑولہ (رسمی)، 3 تعزیتی، 9 مہندی (رسمی)، 19 ذوالجناح (روایتی) اور 19 تعزیہ کے جلوس سمیت عزاداری کے کل 226 اجتماعات منعقد ہوئے۔ شب عاشور کے مرکزی جلوس کے اختتام کے ساتھ ہی روز عاشور کے جلوس و اجتماعات کا آغاز ہوا۔ دن ساڑھے آٹھ بجے تعزیوں کا مرکزی جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) سے برآمد ہوا، جو مختلف امام بارگاہوں سے گزر کر کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب نماز صبح کے بعد بستی استرانہ سے شروع ہونے والا طویل ترین جلوس روایتی راستوں سے گزر کر سہ پہر ڈھائی بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس میں مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی ضم ہوتے گئے۔ عزاداری کے اجتماعات میں خواتین، بچے، جوانوں اور بزرگوں سے بھرپور شرکت کی۔ روز عاشور راہ حسین (ع) نیاز و لنگر کا وسیع پیمانے پہ اہتمام کیا گیا تھا۔ عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور پاک فوج کے مسلح دستے وقفے وقفے سے شہر بھر میں گشت کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 751462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش