0
Sunday 23 Sep 2018 16:59

معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کیلئے پُرامید ہیں، سراج الحق

معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کیلئے پُرامید ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کیلئے پُرامید ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ قانون کے مطابق افغانیوں، بنگالیوں اور بہاریوں کو پورے پاکستان میں شہریت دی جائے۔ سراج الحق نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سودی نظام کی موجودگی میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی، آئین کا تقاضا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور اور وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے، نئے ٹیکسسز کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے، کھاد کی قیمت بڑھنے سے غریب کسان متاثر ہونگے، موجودہ حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تین صوبوں نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تھی، کالا باغ ڈیم کی بجائے باشا ڈیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم کے تنازعہ پر حکمران نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف کسی اور کے سہارے 3 بار حکومت میں آچکے ہیں، آج وہ نظر کرم میاں صاحب کی بجائے کسی اور پر ہے، پاکستان میں زیادہ تر حکومتیں دھاندلی کے بلبوتے پر اقتدار میں آتی رہیں اگر عوام کا اعتماد جمہوری نظام سے ختم ہوا تو ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں سینیٹ کے اراکین شامل کئے جائیں اور کمیشن کے ٹی او آر پر اپوزیشن سے مشاورت کی جائے، کمیشن کا سربراہ اپوزیشن سے ہونا چاہیئے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا سی پیک کا حصہ بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا، قانون کے مطابق افغان شہریوں، بنگالیوں اور بہاریوں کو شہریت دی جائے۔ شہریت دینے کے قانون کا اطلاق پورے ملک میں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 751664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش