0
Monday 24 Sep 2018 08:53

مسعود خان سے راجہ فاروق کی ملاقات

مسعود خان سے راجہ فاروق کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔ قبل ازیں صدر ریاست نے میرپور میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جس میں لارڈ قربان، برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے سینئر وائس چیئرمین عمران حسین، وزیر کھیل چوہدری سعید بھی شریک تھے۔ صدر مسعود نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ : 751756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش