0
Tuesday 25 Sep 2018 13:05

سفری اخراجات کیلئے پرویز مشرف کو رقم چاہیئے تو ہم بندوبست کرینگے، سپریم کورٹ

سفری اخراجات کیلئے پرویز مشرف کو رقم چاہیئے تو ہم بندوبست کرینگے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی واپسی کے لیے تمام شرائط تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو یقین دہانیاں چاہتے ہیں وہ دیں گے۔ سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی، علاج اور رہائش کے مسائل ہیں۔ چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی واپسی کے لیے تمام شرائط تسلیم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو واپسی کے لیے جویقین دہانیاں چاہئیں ہم دیں گے، ان کا سب سے بڑے اسپتال سے علاج کرائیں گے، ڈی جی رینجرز پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کریں گے، اگر چاہیں تو ان کی سکیورٹی کے لیے پوری بریگیڈ لگوا دیں گے، جس دن پرویز مشرف کو آنا ہوگا ان کا فارم ہاؤس کھول کر صاف بھی کروا دیں گے، ان سے اثاثوں کا بھی نہیں پوچھیں گے۔ انہیں سفری اخراجات یا جیب خرچ کے لیے رقم چاہیے تو اس کا بندوبست بھی کر دیں گے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر اختر شاہ نے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق فیصلے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے ہم وہ بھی دے دیتے ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 752072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش