0
Tuesday 25 Sep 2018 22:05

نیا صوبہ، نعرے دعوے ختم، کمیٹی کہاں گئی، خدشات بڑھ رہے ہیں، ظہور دھریجہ

نیا صوبہ، نعرے دعوے ختم، کمیٹی کہاں گئی، خدشات بڑھ رہے ہیں، ظہور دھریجہ
اسلام ٹائمز۔ صوبے کیلئے ابھی تک ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا، روز بروز تشویش بڑھ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے  صوبے کیلئے حکومت کا وعدہ، امکانات و خدشات  کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 100 دنوں کے وعدے میں ایک تہائی سے زائد دن گزر گئے، ابھی تک صوبہ کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بھی نہیں ہوا، جس سے خدشات جنم لے رہے ہیں کہ سابقہ حاکموں کی طرح عمران خان بھی دھوکہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور کو 60 دنوں میں کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، یہ ٹھیک ہے کہ ریلوے کو زیادہ آمدنی کراچی دیتا ہے مگر ملازمین اور عوامی سہولتوں کو دیکھا جائے تو پشاور اور کراچی کے درمیان ملتان آتا ہے اور ہیڈ کوارٹر کراچی یا لاہور کی بجائے ملتان کا استحقاق بنتا ہے۔ دریں اثنا ظہور دھریجہ نے وزیرستان میں پاک فوج اور ڈیرہ بگٹی میں امن سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت کی دعا کی، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان کو سرائیکی صوبے کا حصہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 752183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش