0
Saturday 28 May 2011 23:15

تخار،خودکش حملے میں افغان جنرل داؤد داؤد، تخار کے پولیس سربراہ، تین اتحادی فوجی ہلاک، طالبان نے ذمے داری قبول کر لی

تخار،خودکش حملے میں افغان جنرل داؤد داؤد، تخار کے پولیس سربراہ، تین اتحادی فوجی ہلاک، طالبان نے ذمے داری قبول کر لی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ تخار کے گورنر کمپاؤنڈ میں خودکش دھماکے سے افغان جنرل  داؤد داؤد، تخار کے پولیس سربراہ اور تین اتحادی فوجی مارے گئے۔ گورنر تخار اور جرمن کمانڈر زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی۔ افغانستان کے صوبہ تخار میں گورنر کے کمپاؤنڈ میں حکام کے اجلاس کے دوران خودکش دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، حملے میں جنرل داؤد داؤد، تخار پولیس سربراہ اور تین اتحادی فوجی مارے گئے۔ گورنر تخار حملے میں بال بال بچ گئے، تاہم شدید زخمی ہیں۔ نیٹو کے مطابق شمالی افغانستان کے نیٹو کمانڈر بھی حملے میں بچ گئے۔ دھماکے سے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل داؤد داؤد افغانستان کے سابق نائب وزیر داخلہ اور شمالی اتحاد کے سربراہ احمد شاہ مسعود کے محافظ بھی تھے۔ نیٹو کے ترجمان میجر ٹم جیمز نے کہا ہے کہ طالبان حملے میں متعدد اتحادی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 75233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش