0
Wednesday 26 Sep 2018 22:25

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور گینگ وار کارندہ گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور گینگ وار کارندہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقوں کورنگی صنعتی ایریا اور پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ونگ نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کر لیا ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب و اشتہاری تھے، جبکہ متحدہ ٹارگٹ کلر نے خود کو بچانے کیلئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر شان صابر عرف شاہنواز عرف شانی عرف شانو عرف ڈون ولد صابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 2008ء سے پولیس اہلکاروں کے قتل، مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور جلاو گھیراؤ کی وارداتوں میں کورنگی صنعتی ایریا، عوامی کالونی، لانڈھی اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں اشتہاری و مفرور تھا، ملزم نے سال 2014ء میں لانڈھی نمبر 6 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نعیم خان، سپاہی محمد آصف اور سپاہی خلیل احمد شہید ہوگئے تھے، جس کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔

سال 2014ء میں لانڈھی ہی میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک اور پولیس موبائل پر فائرنگ کی، جس سے تین پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل محمد عاصم اور سپاہی فدا حسین شہید اور ایک سب انسپکٹرشہزادو خان زخمی ہوا گیا تھا، جس کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سال 2010ء میں رئیس مما و اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی نمبر پانچ تھانہ عوامی کالونی میں پیڑول پمپ جلایا اور علاقے میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضلع کورنگی کے پانچ تھانوں اور سی ٹی ڈی میں تین مقدمات درج ہیں، ملزم نے خود کو بچانے کیلئے اب پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر چکا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی پاک کالونی میں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروہ کے بھتہ خور محمد عرفان کو گرفتار کر کیا، جو ڈکیتیوں، پولیس مقابلوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 752400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش