0
Thursday 27 Sep 2018 18:32

امریکہ تھانیدار بن کر عالمی امن تباہ کر رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ تھانیدار بن کر عالمی امن تباہ کر رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ موخر نہیں منسوخ کیا جائے، بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لئے قومی مشاورت ضروری ہے، امریکہ کا ایران پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان قابل مذمت ہے، امریکہ عالمی تھانیدار بن کر عالمی امن تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بینکوں میں موجود 375 ارب ڈالر ملک میں واپس لا کر معاشی مسائل حل ہو سکتے ہیں، وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے جانا چاہیئے تھا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار سابق حکمرانوں کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواستوں کا مسترد ہونا افسوسناک ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائینڈ سزا سے بچ نہیں سکیں گے، شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت کے پہلے ایک ماہ میں عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے، وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کلبھوشن کا معاملہ اٹھائیں اور دنیا کو بھارت کی امن دشمنی سے آگاہ کریں، بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود بے بس ہو چکا ہے، آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری دہشتگرد نہیں فریڈم فائٹرز ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 752564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش