0
Saturday 29 Sep 2018 21:41

پشاور کے 2 پٹواری اور نائب تحصیلدار کو گرفتار کرنے کا حکم

پشاور کے 2 پٹواری اور نائب تحصیلدار کو گرفتار کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد خان نے گرفتار کسٹم اپریزر ڈرائی پورٹ پشاور کے ضمانت کیس میں ضامن کی جائیداد کے کاغذات کی تصدیق کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر پشاور کے دو پٹواریوں سمیت ایک نائب تحصیلدار کو گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ گزشتہ روز جب فاضل جج نے ضمانت کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ملزم کے دو ضامنوں کی جائیداد کی تصدیق کیلئے پٹواری موضع یاسین آباد، پٹواری موضع ٹکڑا 3 پشاور اور نائب تحصیلدار سرکل قصبہ پشاور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے بعد فاضل جج نے تینوں کو گرفتار کرنے اور 2 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
خبر کا کوڈ : 752904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش