0
Wednesday 3 Oct 2018 22:29

امریکی پابندیاں انسانی حقوق کے خلاف ہیں، عالمی عدالت انصاف کا امریکہ کے خلاف فیصلہ

امریکی پابندیاں انسانی حقوق کے خلاف ہیں، عالمی عدالت انصاف کا امریکہ کے خلاف فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے امریکہ کے خلاف ایران کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ کو ایران کے خلاف انسانی حقوق، صحت عامہ، سفر اور مسافر ہوائی جہازوں کے قطعات خریدنے جیسی پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ امریکہ عہدنامہ مودت کے تحت ایران کے خلاف ایسی پابندیاں نہیں لگا سکتا جس کے تحت انسانی حقوق پامال ہوتے ہوں۔
 
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ نے ہمیشہ کی طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ مائیک پمپو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کا حکم ایران کی شکست ہے جبکہ اپنے دوسرے متضاد بیان میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ایران کیلئے فائدہ مند کہتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ مودت کو ختم کر دے گا۔ یہ ایسا کام ہے جس کو ہمیں 39 سال قبل انجام دے دینا چاہیئے تھا۔
 
واضح رہے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ قانون کی دھجیاں اڑانے والا ملک ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو ختم کیا جبکہ اس معاہدے کو ایران کے ساتھ متعدد ممالک نے مل کر دستخط کئے تھے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اپنی قرارداد نمبر 2231 میں اس کی تائید کی تھی۔ آج امریکہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کے بعد نئی بات کی ہے کہ جس معاہدے کے تحت عدالت نے اسے حکم دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی منافی پابندیاں نہ لگائے وہ اسی معاہدے سے نکل جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔ یہ ملک قانون کی بات نہیں مانتا۔
خبر کا کوڈ : 753769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش