0
Monday 8 Oct 2018 00:02

ملتان، سرائیکی رہنمائوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

ملتان، سرائیکی رہنمائوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام ملتان میں لینڈ مافیا اور جعلی دستاویزات بناکر شہریوں کی قیمتی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف نواں شہر پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ، ملتان انتظامیہ سے لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا گیا، بھوک ہڑتالی کیمپ آج اور کل بھی نواں شہر چوک پر لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کی، جبکہ اس موقع پر دیگر سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ، سید مہدی الحسن شاہ، سرائیکی شاعر عارف گلشن سانول، کاشف دھریجہ، جام فیض اللہ، رانا ذیشان نون، منظور حسین جتوئی، شریف خان لاشاری، امداد علی، منیر بھٹی، ناصر خان، فاروق خان، ارشاد خان، نعیم خان لاشاری، ندیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں لینڈ مافیا کی سرگرمیاں ریاستی اداروں کے لئے چیلنج ہیں، سپریم کورٹ کی لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کے احکامات کے نتیجے میں ملتان میں بھی لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے، جس کی وجہ سے اہلیان ملتان عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس سلسلے میں آئی جی، کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا اعتماد اداروں پر بحال ہو سکے، منشاء بٹ کی طرح ملتان میں فہیم بم لینڈ مافیا کا سرغنہ ہے، لینڈ مافیا کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان صوبہ محاذ پر ہر طرح کی قبضہ گیری کے خلاف احتجاج کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روہی، تھل میں ناجائز الاٹمنٹوں اور قبضے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیب کے حقداروں کو زمینیں دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 754533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش