0
Monday 8 Oct 2018 19:11

کراچی، 7ویں جماعت کے طالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

کراچی، 7ویں جماعت کے طالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نجی اسکول کے طالب علم نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع پرائیویٹ اسکول کے طالب علم  نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے، ساتویں جماعت کا طالب علم حبیب اللہ سمن آباد کا رہائشی تھا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ بچہ شوگر کا مریض تھا، اسے آئے روز دورے بھی پڑتے تھے، جس سے دلبرداشتہ ہو کر بچے نے خودکشی کی، حبیب اللہ کے والدین نے اسکول میں میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرا رکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ ابتدائی معلومات ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اسکول کی عمارت کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 754685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش