0
Wednesday 10 Oct 2018 08:16

انتخابات کا انعقاد ایک لاحاصل مشق ہے، اشرف صحرائی

انتخابات کا انعقاد ایک لاحاصل مشق ہے، اشرف صحرائی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات منعقد کروانا ایک لاحاصل مشق ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کشمیری عوام کی الیکشن سے دوری کو بھارت کے لئے چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں الیکشن کروانا ایک لاحاصل مشق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت میں مضمر ہے۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ یا (Good governance) کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی اور ایک کروڑ پچاس لاکھ انسانوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے، جس کے ساتھ برصغیر کا امن جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اس دیرینہ تنازعہ کو حل نہ کیا جائے تب تک برصغیر ہند و پاک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔ محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ کشمیری عوام اس خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں اور اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل چاہتے ہیں۔ اشرف صحرائی نے انتظامیہ کی طرف سے  بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور چھاپوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 754972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش