0
Thursday 11 Oct 2018 15:57

جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، وہ تین دن تک برطانیہ میں قیام کریں گے اور وہاں فوجی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بتایا کہ آرمی چیف برطانوی دورے میں عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کام یاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ خیال رہے کہ آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے کہ کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 755288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش