0
Friday 12 Oct 2018 12:22

خیبر پختونخوا میں 2 ارب پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع

خیبر پختونخوا میں 2 ارب پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں 2 مراحل میں 2 ارب پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے، جس پر 44 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں نصف فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ منصوبہ کو قبائلی اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں 1 ارب پودے لگائے جائیں گے جن پر 22 ارب روپے کی لاگت متوقع ہے، ضم شدہ اضلاع میں بھی کروڑوں پودے لگائے جائیں گے جن کیلئے سائٹس کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلین ٹریز سونامی منصوبے کیلئے حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے 2 ارب پودے لگانے پر 44 ارب روپے خرچ ہوں گے، جن میں سے نصف رقم وفاقی حکومت صوبہ کو فراہم کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں مہم کا افتتاح 15 فروری کو متوقع ہے جس کے ساتھ صوبہ کے قبائلی اضلاع میں بھی مہم شروع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 755386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش