0
Monday 15 Oct 2018 01:23

کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے، چوہدری شجاعت حسین

کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماوں چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری سالک اور مونس الہٰی کی کامیابی قاف لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے، عوام نے میرے بیٹے چوہدری سالک اور مونس الہٰی کو کامیابی دلائی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ شان دار کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور عوام کے شکر گزار ہیں، آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا حکومت عوام کی طاقت سے آئی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مونس الہٰی اور سالک حسین کی کامیابی قاف لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار مضبوط وزیرِاعلیٰ ہیں، کام کر کے دکھائیں گے، نئی نسل آگے آنے سے تبدیلی آئے گی، 10 سال کی بربادی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف صرف اشارہ کر کے ڈی پی او، ڈی سی او تبدیل کرتے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 755857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش