0
Monday 15 Oct 2018 19:06

پشاور، قبائلی طلباء تنظیموں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور، قبائلی طلباء تنظیموں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مختلف قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی طلباء تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظہرہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہوئے مظاہرے میں طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے صدر شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات میں قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ان کے بچوں کیلئے مختص کوٹہ دگنا کیا جائے گا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں قبائلی طلباء کیلئے مختص سیٹوں پر جعلی ڈومیسائل اور سرٹیفیکیٹس کے ساتھ دیگر اضلاع کے طلباء کو دخلے دیے جا رہے ہیں جو فاٹا کے غریب و نادار سٹوڈنٹس کے ساتھ ناانصافی ہے۔ طلباء نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ قبائلی طلباء کو تمام تعلیمی اداروں میں اوپن میرٹ پر داخلے کا حق بھی دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 755999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش