0
Monday 22 Oct 2018 19:21

پاراچنار، بلدیہ ملازمین کا احتجاج

پاراچنار، بلدیہ ملازمین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ پاراچنار کے ڈھائی سو ملازمین اور چھہتر پینشنرز اکیس ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، ملازمین نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ بلدیہ پاراچنار کے ملازمین نے اکیس ماہ سے تنخواہوں اور پنشن نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج شروع کیا ہے۔ شہزاد مسیح، سہیل مسیح، پروین اور دیگر ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ اکیس ماہ سے تقریبا ڈھائی سو ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، اسی طرح چھہتر پینشنرز کو پنشن نہیں ملا ہے، جس کے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ملازمین نے مجبورا احتجاج شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بلدیہ کے ملازمین کے لئے باقاعدہ بجٹ دیا جاتا ہے جبکہ بلدیہ پاراچنار کے ملازمین تنخواہ اور پنشن کے لئے ترس رہے ہیں۔ ملازمین نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلدیہ پاراچنار کے لئے بھی باقاعدہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلدیہ پاراچنار کے چیف آفیسر تنزیل حسین نے بتایا کہ ملازمین کے مسئلے کے حل کے لئے کیس صوبائی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صوبائی حکومت اس مسلے کا بہتر حل نکال کر ملازمین کے مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 757315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش