0
Wednesday 24 Oct 2018 09:27

امریکہ نے 2 پاکستانیوں اور 2 ایرانیوں سمیت 8 افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

امریکہ نے 2 پاکستانیوں اور 2 ایرانیوں سمیت 8 افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے 2 پاکستانیوں سمیت 8 افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد اور دیگر مالی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ریاض میں قائم کئے گئے دہشت گردوں کو مالی معاونت کی روک تھام کیلئے مرکز میں شامل ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد میں مبینہ طور پر 4 افغان، 2 پاکستانی اور 2 ایرانی شہری شامل ہیں، جبکہ ان افراد کا تعلق طالبان اور القدس فورس سے ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان سے تعلق رکھنے والوں پر افغانستان میں حملوں میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی گئی جبکہ ایرانی افراد نے افغانستان میں حملوں کیلئے مالی اور عسکری امداد فراہم کی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کا طالبان کو معاونت فراہم کرنا خطے میں ایرانی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے، لہٰذا امریکہ اور اتحادی ایران کو افغانستان کے حالات مزید خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق طالبان سے تعلق رکھنے والے عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد میں عبداللہ صمد فاروقی، محمد داؤد مزمل، عبد الرحیم منان اور صدر ابراہیم افغانی شامل ہیں، جبکہ 2 پاکستانی شہریوں میں عبدالعزیز اور حافظ عبدالماجد شامل ہیں۔ عالمی دہشت گرد قرار دیئے گئے ایرانی شہریوں میں محمد ابراہیم اوہوادی اور اسماعیل رضاوی بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش