0
Tuesday 30 Oct 2018 22:57

اولیاء کے عرس پر ڈھول ڈھمکے اور دیگر خرافات روکنا حکومت کا کام ہے، سنی تحریک

اولیاء کے عرس پر ڈھول ڈھمکے اور دیگر خرافات روکنا حکومت کا کام ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے عرس حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر کہا ہے کہ حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ کی دینی ملی قومی خدمات نے مسلمانوں کیلئے ایک نئی تاریخ قائم کی، علی بن عثمان الہجویریؒ نے مسلمانوں میں اہل کفار کا مقابلہ کرنے کیلئے علم عمل اور حقیقت پسندی کی پہچان کو پروان چڑھایا، مسلمانوں کی پسپائی کا بڑا سبب اپنے اسلاف کی تعلیمات سے رو گردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے عرس کے موقع پر ڈھول ڈھمکا سمیت دیگر خرافات کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، محکمہ اوقاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، بے پردہ خواتین کی عرس کے موقع پر آمدورفت منشیات فروشی کا بازار گرم رکھنے والوں کے گرد قانون نافذ کرنیوالے ادارے کارروائی کریں، عرس کی مقدس تقریبات کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ بزرگان دین نے ہمیشہ بھوک افلاس لا دینیت ختم کرنے اور احترام انسانیت کا درس دیا، تعلیمات اولیاء اللہ صبر و تحمل کا دوسرا نام ہے، تعلیمی فقدان اور دین سے دوری مسلمانوں کو جہالت اور گمراہی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، نسلِ نو کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 758620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش