0
Thursday 1 Nov 2018 23:41

گستاخ رسول حکومت کو برداشت نہیں کرینگے، حکمران فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، راشد محمود سومرو

گستاخ رسول حکومت کو برداشت نہیں کرینگے، حکمران فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، راشد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ گستاخ رسول حکومت کو برداشت نہیں کریں گے، حکمران فوری طور پر مستعفی ہوجائے، ختم نبوت قانون کی حفاظت کریں گے، یہودی لابی ملک اور اسلام کیلئے ناسور ہے، آج سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا جبکہ 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کریں گے۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آج جمعتہ المبارک کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، تاجر برادری کاروبار بند کرکے گستاخوں کو پیغام دیں کہ ہم نبی کی عزت و حرمت کیلئے جانیں قربان کریں گے، کراچی سمیت سندھ کے شہر شہر گلی گلی احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، 8 نومبر کو کراچی میں ایم ایم اے کی جانب سے ملین مارچ کیا جائے گا، جس میں مرکزی قائدین شرکت کریں گے، پاکستان کے 20 کروڑ لوگ نبی کریمﷺ کی ناموس و حرمت پر مرمٹنے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو چھوٹا طبقہ کہنے والوں کو شرم آنی چاہیئے، سپریم کورٹ کے فیصلے اور وزیراعظم کی تائید کے بعد حکومت مستعفی ہوجائے۔

راشد سومرو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یہودی ایجنڈے پر چل رہی ہے، ختم نبوت قانون کی حفاظت کریں گے، گستاخ رسول کو معافی اور عاشق رسول (ص) کو سزا دینا انصاف کی توہین ہے، گستاخ رسول کو بری کرنے سے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ و سلم کے امتیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تینوں جج فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، چیف جسٹس صاحب آپ توہین عدالت برداشت نہیں کرتے، ہم توہین رسالت کیسے برداشت کریں گے، سندھ سمیت ملک بھر میں احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، مسلمانوں کے اظہار کی آزادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، میڈیا پر مکمل پابندی عائد کرکے کس کی خدمت کی جا رہی ہے، پوری قوم ایک پیچ پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 759025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش