0
Monday 5 Nov 2018 03:36

ہر دور کے مظلوم کو ظالم کیخلاف ڈٹ جانیکا درس کربلا نے دیا ہے، پسند علی رضوی

ہر دور کے مظلوم کو ظالم کیخلاف ڈٹ جانیکا درس کربلا نے دیا ہے، پسند علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ کربلا دنیا کی تمام مظلوم اقوام کو جذبہ جرات اور حریت دیتی آرہی ہے، ہر دور کے مظلوم کو ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس کربلا نے دیا ہے، امام حسین علیہ السلام کے ہر اقدام سے یہ واضح ہوتا رہا ہے کہ آپ امت کی اخلاقی اور روحانی اصلاح کے لئے کوشاں تھے، اب جبکہ امام علیہ السلام کی شہادت عظمیٰ کا یہ اعلیٰ ترین مقصد ان کے پیروکاروں اور محبوں پر واضح ہوچکا ہے تو پھر اس جادہ حق سے ہٹ کر اپنی زندگی گذارنا کس طرح امام کی عظیم قربانی کا حق ادا کرنا کہا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اصغریہ تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے ڈویژن نواب شاہ کے دورے میں کیا۔ ترجمان اصغریہ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے تیسرے سالانہ مرکزی "احیاء کردار حسینی" کنونشن کی کامیابی کے لئے یونٹس کے دورہ جات کئے جار رہے ہیں، دورہ جات میں یونٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس پہ تجزیات اور ہدایت جاری کی جائیں گی، جبکہ مرکز کی جانب سے یونٹ کے ریکارڈ، مالیات کا آڈٹ کیا جائے گا اور مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کے لئے دعوت عام دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا مرکزی احیاء کردار حسینی کنونشن 30 نومبر 1،2 دسمبر 2018ء کو بھٹ شاہ میں ہوگا، جس کے لئے سندھ بھر سے تحریک کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے، اس کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے مرکز کی جانب سے تمام یونٹس میں دورہ جات کئے جا رہے ہیں، نواب شاہ ڈویژن کا دورہ مرکزی صدر سید پسند علی رضوی کر رہے ہیں، 9، 10، 11 نومبر کو مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن کاظمی ڈویژن میرپور خاص کا دورہ کریں گے، سید شکیل شاہ حسینی، سید مزمل حسین موسوی ڈویژن سکھر، محمد عالم ساجدی، پرویز علی لاڑک ڈویژن حیدرآباد، سید خادم حسین رضوی اور سید ماجد علی شاہ ڈویژن دادو اور مولانا امداد علی خلیلی ضلع کراچی کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 759498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش