0
Monday 5 Nov 2018 21:12

وزیراعلٰی بلوچستان سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت

وزیراعلٰی بلوچستان سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان سے چائینہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے سی ای او مسٹر یانگ لی نے کارپوریشن کے دیگر حکام کے ہمراہ ملاقات کی۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیھتران اور اے سی ایس ( پی اینڈ ای) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں تعمیراتی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاِ اور چینی کمپنی کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلٰی نے انہیں بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی سے مختلف چینی کمپنیوں کے عہدیداروں نے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امید ہے کہ وزیراعلٰی کے دورہ چین میں سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے حکام سے اجلاسوں میں طے پائے جانے والے امور کو دستاویزی طور پر معاہدوں کی حتمی شکل دی جائے گی، جس کے لئے چینی حکام بلوچستان آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 759629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش