0
Wednesday 14 Nov 2018 09:49

سی این این کا ٹرمپ اور انتظامیہ پر مقدمہ

سی این این کا ٹرمپ اور انتظامیہ پر مقدمہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ معطل کرنے پر صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کر دیا۔ مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر برہم ہوئے تھے، کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیا۔ اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کر دیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔ سی این این کے مقدمہ کرنے پر وائٹ ہاؤس بھی میدان میں آ گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدمہ کرنا سی این این کا ایک اور تماشا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش